تعلیم سے ہی معاشرے کے اندھیروں کو ختم کیا جا سکتا ہے: پروفیسر راؤ محمد اکرم

دنیاپور: (اسامہ کریم نوائے جنگ لندن/لاہور)ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گریجوایٹ کالج دنیاپور کے سینئر پروفیسر و ماہر تعلیم جناب راؤ محمد اکرم صاحب نے اپنی سروس کے اختتام کے موقع پہ کیا ان کا کہنا تھا کہ میری ساری سروس بچوں کی ذہنی و شعوری نشوونما کرنے میں گزری ہے اور میرا مقصد علم کی روشنی پھیلانا تھا. ان کی ریٹائرڈ منٹ کے موقع پہ کالج کے سٹاف نے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا کالج میں موجود فٹبال گراؤنڈ کو پروفیسر راؤ اکرم فٹبال گراؤنڈ کے نام سے منسوب کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں