ضلع لودھراں ڈاکوؤں اور چوروں کے حوالے انتظامیہ بے بس

دنیاپور:(اسامہ کریم چوہدری نوائے جنگ لندن/لاہور)لودھراں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پورے ضلع کی عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ضلع لودھراں سمیت تینوں تحصیلوں دنیاپور کہروڑپکا لودھراں میں جرائم پیشہ افراد نے انتظامی اداروں خاص طور پہ پولیس کو ناکوں چنے چبوا دیئے عوام دن دیہاڑے لٹنے لگی

واضع رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں ضلع بھر میں دو درجن سے زائد موٹر سائیکل سڑک پہ جاتے ہوئے راہ گیروں سے چھینا جھپٹی و چوری کی لاتعداد وارداتیں ہو چکی ہیں عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے جدید ٹیکنالوجی سے لیس محکمہ پولیس کے افسران اخبارات و سوشل میڈیا خبروں کی زینت بننے کے باوجود بھی ان جرائم پہ قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں علاقہ میں مقیم لوگوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جان و مال کی تحفظ کرنے والی پولیس نے اگر کچھ نہیں کرنا تو ان کو ان کے عہدوں پہ رہنے کا کیا جواز ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں