اسلام آباد میں شہری کا مردہ بلی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہری کا مردہ بلی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ، سفاک شخص نے بلی کے گلے میں پھندا ڈال کر اُسے رسی سے اُلٹا لٹکا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں مردہ بلی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں ایک شخص نے بلی کو مارنے کے بعد اُسے رسی سے باندھ کر سیڑھیوں پر لٹکا دیا تھا۔

سفاک شخص نے بلی کے گلے میں پھندا ڈال کر اُسے رسی سے باندھ دیا تھا۔پڑوسن انیلہ جنگلی جانوروں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم ہیں، جنہوں نے اس صورت حال کو دیکھنے کے بعد پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا اور شہری کے خلاف کارروائی کے لیے لوہی بھیر تھانے میں شکایت درج کرائی۔

خاتون کی درخواست پر ہمسائے کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ایک واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں