ayesha akram

مینار پاکستان پر ہراسگی کا شکار لڑکی عائشہ اکرم کی نوکری خطرے میں پڑ گئی

لاہور :مینار پاکستان پر ہراسگی کا شکار لڑکی عائشہ اکرم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کروانے کے لیے پی آئی سی کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔لیگل نوٹس سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا۔لیگل نوٹس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے بھیجا گیا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں انہوں نے قوانین توڑے، عائشہ اکرم کی وجہ سے ملک کی ساکھ خراب ہوئی،اسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرے،عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائی جو دائرہ اخلاق سے باہر ہیں۔

سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں