بہاولنگر؛دن دیہاڑے یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کی واردات

بہاولنگر : دن دیہاڑے یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کی واردات ،مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے لوٹ لیے،مزاحمت پر یوٹیلٹی سٹور کے انچارج کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا ،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ فقیر والی کی حدود عظیم ٹاؤن میں یوٹیلٹی سٹور پر دن کے وقت مسلح ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔
اسی دوران انچارج سٹور شفیق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے پسٹل بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا جس سے اسکے سر پر شدید چوٹیں آئیں مسلح ڈاکو نقدی چھین کر فرار ہو گئے زخمی سٹور انچارج کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں