rawalpindi mother

راولپنڈی:سگی ماں کی اسپتال میں بچے کو جان سے مارنے کی کوشش

راولپنڈی: راولپنڈی میں اسپتال میں سگی ماں نے کم سن بچے کو مارنے کی کوشش کی ہے۔ایکسرپس نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے آر آئی سی اسپتال میں ظالم ماں کم سن بچے کو مارنے کی کوشش کر رہی تھی کہ وارڈ نرس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی جان بچائی۔اس حوالے سے اسپتال میں لگے کیمرے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ماں کو بچے کا گلا دباتے دیکھے جا سکتا ہے جبکہ اس کے فورا بعد تین نرسوں کو بچے کے پاس آتے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اس کی جان بچائی۔

فوٹیج میں ماں بچے کا گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کرتی ہے۔کم سن بچے ذولقرنین کا آر آئی سی میں کامیاب آپریشن ہوا، بچے کے خون کی گردش میں رکاوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل احمد کا کہنا ہے کہ بچے کا مکمل علاج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کریں گے جب کہ بچے کو مارنے کی کوشش پر خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تاحال خاتون کی جانب سے اپنے ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔پولیس اس حوالے سے خاتون سے تفتیش کرے گی جس کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں