این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کیلئے کم از کم اہل عمر 15 سال کردی

ncoc

اسلام آباد :عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسی نیشن کے لیے اہل عمر 15 سال اور اس سے زیادہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ آج این سی او سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوویڈ ویکسی نیشن کے لیے اہل عمر کو 15 سال اور اس سے زیادہ کر دیا جائے ، یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع ہو جائے گی جب کہ 15 اور 16 سال کی عمر والے افراد کے لیے ویکسی نیشن شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں