چنگچی میں بیٹھی لڑکی کا بوسا لے کر فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی

لاہور : چنگچی میں بیٹھی لڑکی کا بوسا لے کر فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اب اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریس ہوگیا ہے، گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں