kpk rape case

بھائی نے بہن کو تفریح کے بہانے سوات لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

سوات : سوات میں بہن کو ہوس کا نشانہ بنانے والے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ سے بھائی کے ساتھ سوات سیر کے لیے آنے والی بہن نے ہوٹل میں اپنے سگے بھائی پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا۔سگا بھائی جلال تفریح کے بہانے مدین لے گیا جہاں ہوٹل میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزم نے پولیس کو حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ والدہ اور ہمشیرہ اس کی شادی نہیں کرا رہے تھے اس لیے اس نے اپنی ہمشیرہ کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او مدین حلیم خان کے مطابق ملاکنڈ کے علاقے تھانہ کی رہائشی خاتون نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے کالام اور مدین گئی جہاں اس کے ساتھ ملزم نے تین بار زیادتی کی۔

جب ملزم نے پہلی بار زیادتی کی تو منت سماجت کی ، اگلی رات دوسرے ہوٹل میں لے گیا جہاں ایک بھر اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔خاتون کے مطابق ملزم اس کا اکلوتا بھائی ہے۔پولیس نے خاتون کا میڈیکل کروا لیا ہے۔مدین پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے اسے ایک روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے ساتھ ساتھ کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں بھی ہوشربا اضافہ ہو اہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں