لاہور:شاہی قلعہ میں نصب راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں نصب راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا ، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ہتھوڑے کی مدد سے مجسمے کو نقصان پہنچایا ، جس کا علم ہونے پر عملے نے فوری مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے سفید شلوار قیمض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی ہے ، جس نے کمر پر ایک بیگ بھی پہنا ہوا ہے اور اس موقع پر نوجوان نے نعرے بھی لگائے۔


بعد ازاں پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا جب کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ، اور کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں