راولپنڈی:اوباش نوجوانوں نے روشن دان سے میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ ویڈیو بنا لی

راولپنڈی : میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے خاتون کو زدوکوب بھی کیا،نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں روشن دان سے محلے میں مقیم میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیو بناتے رہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 7 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلیہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ شاہ میر، شانی، سلیمان اور ہاشم سمیت 8 ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے اور پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے،میں نے بتایا کہ میری اہلیہ ہے، جس پر ملزمان نے ہم دونوں سے بدتمیزی کی اور اہلیہ کو زدوکوب کیا،شہری نے دعویٰ کیا کہ دو ملزمان نے خفیہ طریقے سے نازیبا ویڈیو بنا رکھی تھی ،ویڈیو کا علم اس وقت ہوا جب ملزمان ہمیں بلیک میل کرنے لگے۔

ملزمان نے دھمکاتے ہوئے کہا کہ تمہاری ویڈیو ہمارے پاس محفوظ ہے اگر کوئی ہوشیاری کی تو تمہیں بدنام کر دیں گے۔شہری نے مزید بتایا کہ جس گھر میں وہ اہلیہ کے ساتھ مقیم تھا،اس کو پہلے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔مدعی نے دس دن قبل ہی اہلیہ کے ساتھ وہاں رہائش اختیار کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم نے 4 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد کی یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کا طالب علم ہیں۔ملزم کا موبائل فون فررنزک تجزیے کے لیے بھجوایا دیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان شاہ میر، سلیمان، شانی اور دیگر نامعلوم سات ملزمان فرار ہو کر روپوش ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں