دنیاپور:مبردار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداران کا کنوونشن

دنیاپور: (اسامہ کریم نوائے جنگ لندن/لاہور) نمبردار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداران کا کنوونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر زراعت سید فخر امام , صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب و صوبائی وزیر زراعت سید حسنین جہانیاں گردیزی تھے اس کے علاوہ سابقہ ایم این اے ندیم افضل چن ایم پی اے طارق تارڑ ایم پی اے حمیدہ وحیدالدین اور خصوصی طور پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر , اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے بھی شرکت کی… صدر نمبردار ایسوسی ایشن سید حسنین جہانیاں نے نمبرداروں کے لیے گرانٹ کی بہت جلد منظوری کا اعلان کیا نمبرداروں کو اسلحہ لائسنس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ کارڈ الاٹ کرنے اور وفات کی صورت میں وراثت میں نمبردار کے بیٹے کو پچاس نمبر دینے کی یقین دہانی کروائی… تحصیل دنیاپور کے عہدیداران چوہدری زوہیب وڑائچ.. راجہ شفقات.. قمر زمان.. اسامہ کریم.. شجاعت حسین.. محمد افضل.. محمد خالد نے شرکت کی اور کامیاب کنونشن منعقد کرنے پہ راجہ غلام عباس کو مبارکباد دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں