gujrawala rape case

گوجرانوالہ:محلے دار کے ہاں گوشت لینے گئی آٹھ سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی

گوجرانوالہ : 8 سالہ بچی کو محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کو اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم محلہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ تتلے عالی کے ایک محلے میں پیش آیا۔ والدین کے مطابق متاثرہ بچی محلے دار کے یہاں گوشت لینے گئی تھی، جب بچی گوشت لینے پہنچی تو اُس وقت ملزم گھر میں اکیلا تھا جس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق والدین کی طرف سے اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ 50 فیصد سے زائد کیسز میں اس گھناؤنے فعل میں رشتہ دار ہی ملوث نکلے تاہم اب بچیاں باپ اور بھائیوں کے ساتھ بھی محفوظ نہیں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں