عید پر 3 نہیں 9 چھٹیوں کے مزے اڑائیں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

لاہور : عید پر 3 نہیں 9 چھٹیوں کے مزے اڑائیں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے، 4 ہفتہ وار تعطیلات اور حج تعطیل کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو 25 جولائی تک 9 تعطیلات مل جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی جس کے بعد ملازمت پیشہ افراد خاص کر سرکاری ملازمین کو ملنے والی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ چکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت عید پر سرکاری ملازمین کو 3 تعطیلات دے گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے۔

سمری میں 20 جولائی سے چھٹیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تو 3 تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا، تاہم اس مرتبہ عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر طویل 9 تعطیلات ملیں گی۔

سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے اور 25 جولائی بروز اتوار تک 9 تعطیلات کے مزے لوٹیں گے۔ سرکاری ملازمین کیلئے 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ملے گی۔

اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح ملازمت پیشہ افراد و 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 10 جولائی بروز ہفتہ کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے یکم ذی الحج 12 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں