شھدادپور مین شاہراہ کو بلدیہ کی طرف سے کوڑے کا مرکز بنا دیاگیا

شھدادپور(رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائےجنگ برطانیہ/لاہور)سوہنی ماہیوال کے سوہنے شہر شھدادپور مین شاہراہ کو بلدیہ کی طرف سے کوڑے کا مرکز بنا دیا.

تفصیلات کے مطابق شہر شہدادپور کے مرکز ون وے روڈ پر مشہور بزرگ حضرت فتح محمد شاہ بخاری کی درگاہ اور فتح محمد شاہ جامع مسجد اور بھری مارکیٹ کے سامنے کچرے کوڑے کا ڈھیر بنانے والے کوئی اور نہیں بلدیہ شہدادپور کے سوئیپر ہیں جو پورے محلے کو کوڑاچلتے روڈ پر مارکیٹ ,درگاہ,اور مسجد کے سامنے جمع کرتے ہیں اور یہ شہر کی وہ مین شاہراہ ہے جس راستے ضلع سمیت تمام تعلقہ کے اعلیٰ افسران کا آنا جانا رہتا ہے لیکن کسی کو یہ مارکیٹ کے سامنے روڈ پر کچرا نظر نہیں آتا.

حضرت فتح محمد شاہ بخاری کی درگاہ اور فتح محمد شاہ جامع مسجد اور اہلیان محلہ کافی بار بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر کے پاس گئے کوڑا نہ پھینکنے کا بینر بھی لگایا لیکن بلدیہ کے ملازم اپنی زد پر اڑے ہوئے ہیں.اور کوئی بھی سننے کو تیار نہیں .
تیز ہوا کے دوران ہوا میں اڑتی ہوئی بدبو دار گندی تھیلیوں کا ڈھیر درگاہ ,مسجد اور دوکانوں میں جمع ہو جاتے ہیں اور راستے سے آنے جانے والے شہری بدبو سے سخت پریشان ہیں اور اگر اس علائقے کی یہ حالت رہی تو کسی بھی وبا کو محکمہ صحت پھیلتا ہوا دیکھے گا.

اورعید قربانی پر یہ جگہ پورے شہر کی گندگی کا مرکز بن جاتا ہے .ہم اہلیان محلہ و اراکین مسجد و درگاہ کمیٹی ڈی سی سانگھڑ ,محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اسکا نوٹس لیا جائے اور اس گندگی کو دور کیا جائے اور شہر کو صاف اور صفائی کا مرکز بنایا جائے. پاکستان زندآباد

اپنا تبصرہ بھیجیں