شہدادپور :مویشی منڈی کی بولی 4کروڈ 10لاکھ میں

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)شہدادپور کی مویشی منڈی کی بولی 4کروڈ 10لاکھ میں ٹھیکیدار کے حوالہ اوپن آکشن میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات ۔مویشی منڈی کے بقایاجات کسی صورت نہیں چھوڑے گے ۔ٹھیکدار بقایاجات فوری جمع کرواٸے اسسٹنٹ کمشنر جاوید احمد ڈاھری ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کی مویشی منڈی کٸی سالوں سے ڈیڑھ کروڈ روپیہ کے اردگرد آکشن کر کے ٹھیکدار کو دی جاتی تھی ۔لیکن اس دفعہ میونسپل انتظامیہ کی بہتر پلاننگ کے تحت اوپن ٹینڈر کروا کر میونسپلٹی کو زبردست فاٸدہ پہنچایا ۔

بولی میں نوابشاہ کے مشھور ٹھیکدار اختر حسین نے سب سے زیادہ 4کروڈ 10لاکھ روپیہ بولی دے کر آکشن اپنے نام کرلیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جاوید احمد ڈاھری نے صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ آکشن والا مرحلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ۔گورنمنٹ کی بقایاجات کسی صورت معاف نہیں کی جاٸے گی ۔میونسپل کے ڈیفالٹر سابق ٹھیکیدار اور اس کے کسی رشت دار کو بولی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گٸی ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلٸے پولیس تعینات کی گٸی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں