سیالکوٹ:10 سالہ بچی گھر سے غیر ملکی کرنسی لے کر بھاگ گئی

سیالکوٹ: گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لے کر بھاگنے والی بچی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس سیالکوٹ نے گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والی دس سالہ بچی کو بھاری رقم سمیت برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا،ایس ایس پی ریلوے ملک عتیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 10 سالہ شگفتہ اعجاز گھر سے ناراض ہوئی اور 9 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے کر سیالوکٹ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔جس کے بعد پولیس نے ورثاء کو بلا کر بچی کو رقم سمیت ان کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی ملک عتیق نے ریلوے پولیس سیالکوٹ کو تعریفی اسناد اور کیس انعام دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں