شہدادپور پولیس تھانہ کی حدود میں شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے

شہدادپور (رپورٹ عباس رضا محمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)ضلع سانگھڑ کے شہدادپور پولیس تھانہ کی حدود میں اب شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے جٹیا کے علاقے میں ریلوے اوور ہیڈ برج پر دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سیلزمین کو بھاری رقم سوا دو لاکھ روپے سے محروم کردیا اور باآسانی فرار بھی ہوگئے متاثرہ سیلز مین امجد مقبول و نامور تاجر جاوید بابو بشیر نے فوری لوٹی گئی رقم واپس دلوانے کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں