ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار تبدیل

لاہور:ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر نہیں بنیں گے،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق ہو گی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی بائیومیٹرک سے فوری شناخت ہو گی،تمام لائسنسنگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر بائیو میٹرک مشینیں فراہم کر دی گئیں،امیدوار کے بغیر کسی بھی صورت میں لائسنس نہیں بن سکے گا،2ہفتے قبل ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں کے اندر اور باہر کیمرے نصب کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں