بچوں کے سامنے بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر اپنے انجام کو پہنچ گیا

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں بغیر اجازت رقم خرچ کرنے پر بچوں کے سامنے بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر اپنے انجام کو پہنچ گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے- پولیس نے بتایا کہ شوہر نے گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پر اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے شدید تشدد کا بنایا تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ ڈی سی کالونی میں 10جون کو پیش آیا تھا جہاں عثمان راشد نامی ملزم نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
بچے روتے رہے اور والد سے تشدد نہ کرنے کی درخواست کرتے رہے تاہم وہ باز نہ آیا اور بیوی کو پیٹتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بیوی کو جوتوں سے مار رہا ہے اور بالوں سے پکڑ کر بھی گھسیٹ رہا ہے۔ دوسری جانب گجرانوالہ کے علاقہ تھانہ واہنڈو کی حدود میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ ا تار دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سفاک شوہر گلفام کا تعلق نارنگ منڈی سے ہے جو آپنی بیوی سے نآراضگی کی ؤجہ سے بیوی کے گھر جاکے ساس اور بیوی کو قتل کر دیا گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے گلفام کی بیوی جس کے نام 18 ایکٹر زمین بیوی طیبہ کے نام تھی گلفام اپنی بیوی کی جگہ کو سیل کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا اور بیوی اپنے گھر واپس چلی گئی جس کی وجہ سے شوہر اپنے بھائی عمران کے ہمرا سسرال پہنچ گیا پھر اندھا دوندھ فائرنگ کر دی۔

واقع کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی پولیس مؤقع پر پہنچ گئی ملزم گلفام واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مآرٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں