ملتان:دلہن زیادتی کیس کا زیر حراست ملزم مارا گیا

ملتان : ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک ملزم کو پکڑا گیا تھا جو اب مارا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلہن زیادتی کیس کا زیر حراست ملزم عابد مارا گیا ہے۔ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ملزم عابد حسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ ماہ پیش آیا تھا جب شجاع آباد میں ڈکیتی کی ہولناک واردات پیش آئی ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور 5 تولےسونا سمیت سوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اہل خانہ نے بیان میں بتایا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا، پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔سی پی او منیر مسعود مارتھ نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے، یہ کہنا ابھی تک بالکل غلط ہے کے یہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے،
ابھی تک دلہن کا مؤقف ہی سچ ثابت ہو رہا ہے کہ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی اس بات کو ثابت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے ابھی تک کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تین ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔اس کیس میں ملزم عابد حیسن کو گرفتار کیا گیا تھا جو آج مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں