لاہور:لڑکے نے لڑکی کی محبت میں برقع پہن لیا

لاہور: لڑکے نے لڑکی کی محبت میں برقع پہن لیا، برقع پہن کر ہی عدالت پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور مخالفین سے بچنے کے لیے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا ،فراز نامی نوجوان نے پسند کی شادی کر رکھی تھی اورعبوری ضمانت کرانے عدالت آیا تھا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے فراز نامی ملزم پر اغوا ء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا اورفراز اپنی عبوری ضمانت کروانے کے لیے برقع پہن کر عدالت پہنچا ،پولیس نے مشکوک جان کر برقع پوش کو روکا تو وہ لڑکا نکلا ۔

ملزم نے موقف اپنایا کہ پولیس کی گرفتاری اور لڑکی کے ورثا ء سے بچنے کے لیے برقع استعمال کیا ۔پولیس نے فراز کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد سیعد نے اغوا کیس میں سماعت کی۔عدالت نے ملزم فراز علی کے خلاف اغوا کیس میں 16 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔لڑکے نے عدالت میں بیان دیا کہ پسند کی شادی کی ہے۔سسرال والوں کے ڈر سے برقع پہن کر عدالت آئے۔

فراز علی نے دعا ہما سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والدین نے تھانہ مصری شاہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔دعا نے بیان دیا کہ ہمیں ڈر تھا ہم پر حملہ نہ ہو جائے اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔ملزم اپنی بیوی کے ہمراہ برقع پہن کر عدالت میں پیش ہوا تھا۔سیشن عدالت گیٹ پر پولیس نے مشکوک سمجھ کر پکڑ لیا،سیکیورٹی انچارج مشبر اعوان نے لڑکے اور لڑکی کو عدالت میں پیش کیا۔

ملزم پر سیکیورٹی بننے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر رہے ہیں۔ملزم کو برقع کیس میں تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل ایسے بہت سارے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ لیاقت پور ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا جہاں عاشق اپنی محبوبہ سے ملنے کے لیے اس کے گھر جاتا ہے۔عاشق نے محبوبہ سے ملنے کے لئے برقع تک پہن لیا۔لیکن بات نہ بنی کیونکہ برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے والا عاشق اس کے گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے عاشق سرفراز نامی نوجوان کی خوب درگت بنائی اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں