کاہنہ میں افغان لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا

کاہنہ : کاہنہ کے علاقہ میں ایک افغان لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ گلناز کو مبینہ طور پر اس کے شوہر صمد نےقتل کیا، جبکہ صمد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کاہنہ کے علاقہ میں 25 سالہ افغان لڑکی گلناز کو فرانس پلٹ شوہر ملزم صمد نے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد والد کو بتایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی تدفین کی کوشش جاری تھی کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تدفین روک دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ مقتولہ گلناز کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، ملزم صمد موقع سے فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ افغان لڑکی گلناز کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ، جبکہ گلناز کے ورثاء کو بھی افغانستان میں اطلاع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں