اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا

مالے : اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد مالدیپ نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیے، اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں مقیم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار رکھنے والے اسلامی ملک مالدیپ نے شدید ردعمل دیا ہے۔

اسرائیل کیساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات رکھنے والے مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مالدیپ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مالدیپ اور اسرائیل کے درمیان 1965 سے تعلقات قائم ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب مالدیپ نے اسرائیل کیخلاف کوئی سخت سفارتی قدم اٹھایا ہو۔

دوسری جانب پہلی مرتبہ کسی یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کیخلاف آواز بلند کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں تعینات اسرائیل کے سفیر کو بے دخل کیے جانے کا امکان ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اسرائیلی سفیر کوناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے بے دخل کرنےکے مطالبے پر مبنی ایک بل پر رائے شماری ہو رہی ہے۔

یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب حال ہی میں آئرلینڈ نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔آ ئرش پارلیمنٹ کی 4 سیاسی جماعتوں کے 11 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کے بل پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب اسرائیلی ریاست پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کی غیرقانونی توسیع جیسے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں ناصرف اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرنے کی بات کی جا رہی ہے، بلکہ پارلیمنٹ میں اسرائیل کو قابض ملک بھی قرار دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو قابض ملک قرار دیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ ک پٹی پر 10 روزہ جارحیت میں 28 خاندانوں کے بیشتر افراد اور 60 بیگناہ بچوں کو بے دردی کے ساتھ بمباری میں شہید کیا۔ اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ میں خوفناک تباہی مچی۔ اسرائیل کی اس دہشت گردی پر پوری دنیا میں آواز بلند کی گئی، جبکہ سیز فائر ہونے کے بعد بھی اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں