ملتان:دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس ، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا

ملتان : شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان میں سے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شجاع آباد میں چار نامعلوم ملزمان کو اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔مدعی نے گرفتار ملزم کی شناخت کرلی ہے۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی سی پی او نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں چار نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر ڈکیتی اور زنا بالجبر کی دفعات لگائی گئی ہیں۔دو روز قبل شجاع آباد میں ڈکیتی کی ہولناک واردات پیش آئی ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور 5 تولےسونا سمیت سوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔اہل خانہ نے بیان میں بتایا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا، پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات دلہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن بیاہ کر لایا تھا ، مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی، دلہااوردلہن کواسپتال منتقل کردیاگیا، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب شادی والےگھرمیں دلہن سےمبینہ زیادتی اور ڈکیتی کے معاملے پر آر پی اوسید خرم علی کی متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے واقعےکی تفصیلات معلوم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں