لیاقت پور:جعلی عامل نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

لیاقت پور میں ایک جعلی عامل نے خاتون کو زبردستی اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 21 عباسیہ تحصیل لیاقت پور کی صوبیہ بی بی اپنی ساس کے ہمراہ گزشتہ شام ٹوپی رام کے پاس تعویذ لینے گئی جس پر عامل نے کہا کہ عمل کے لیے قریبی جنگل میں جانا ہوگا ۔ عامل کی بات سُن کر صوبیہ بی بی اس کے ہمراہ جنگل میں چلی گئی جہاں جعلی عامل نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ لیاقت پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جھعلی پیر کے ہاتھوں خواتین کے بے آبرو ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی جعلی عاملوں نے خواتین کی مجبوری کا فائدہ اُٹھا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں