دُبئی: جو پاکستانی آج اور اگلے چند روز میں امارات جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، ان کے لیے انتہائی مایوس کُن خبر آ گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت نے پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والی مسافر پروازوں پر بھی عائد کی گئی ہے۔
فی الحال اس پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اماراتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پابندی کے بعد ٹرانزٹ ویزہ والے مسافروں کو بھی یو اے ای آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی پاکستان سے آنے والی مقامی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہو گی۔ البتہ دیگر ممالک سے پاکستان جانے والے مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر امارات رُکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ پابندی پاکستان سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے۔
#NCEMA and Civil Aviation: Suspension of entry for travelers from Bangladesh, Pakistan, Nepal and Sri Lanka on national and foreign flights, also for transit passengers, with the exception of transit flights traveling to UAE and bound for these countries.https://t.co/Dhjg6dhPrp pic.twitter.com/bkPgdWexmM
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) May 10, 2021
اماراتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی کارگو فلائٹس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے اب سے تھوڑی دیر پہلے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ پابندی پاکستان اور دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لگائی گئی ہے۔ البتہ پاکستان سے اماراتی شہریوں کو امارات واپس آنے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح سفارتی مشنز، سرکاری وفود، گولڈل ویزہ ہولڈرز بھی امارا ت واپس جا سکیں گے اور بزنس مین طبقہ اپنے ذاتی جہازروں پر بھی امارات پہنچ سکے گا۔ NCEMA نے واضح کیا ہے کہ پابندی سے مستثنیٰ ان تمام مسافروں کو فلائٹ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروا کر نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔
یہ ٹیسٹ رپورٹ پرواز کے وقت 48 گھنٹے سے زائد پُرانی نہ ہو، ورنہ نئی رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ یو اے ای کے ایئرپورٹ پر اُترتے ہی ان مسافروں کا موقع پر پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ جس کے بعد انہیں 10روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ اسی دوران ان مسافروں کا چوتھے روز اور پھر آٹھویں بھی پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔