برطانیہ بھر میں بلدیاتی الیکشن آج ہورہے ہیں۔ میئر لندن کے لیے برٹش پاکستانی صادق خان ایک بار پھر امیدوار ہیں اور لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے نشست کا دفاع کریں گے، ان کا کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار شان بیلی سے سخت مقابلے کا امکان ہے۔
انگلینڈ کی 143 لوکل کونسلوں، 13 براہ راست منتخب ریجنل میئرز اور 39 پولیس اینڈ کرائم کمشنرز کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔
لندن اسمبلی، اسکاٹش اور ویلش پارلیمنٹ کے بھی انتخابات ہوں گے۔ چار کروڑ اسی لاکھ ووٹر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پولنگ صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔
کنزرویٹو لیڈر اور وزیراعظم بورس جانسن، لیبرپارٹی کے لیڈر کیئر اسٹارمر، لب ڈیم لیڈر ایڈ ڈیوی، ایس این پی لیڈر نکولا اسٹرجن اور اسکاٹش لیبر لیڈر انس سرور کی قیادت کا امتحان ہو گا۔