بہاولنگر:ڈائریکٹر جنرل ارکیا لو جی کا ضلعی ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

ضلع بہاولنگر (ملک اعجاز محمود کھوکھر نمائندہ نوائے جنگ ڈسٹرکٹ بہاولنگر ) (ڈائریکٹر جنرل ارکیا لو جی محمد الیاس گل کا ضلع بہاولنگر میں ضلعی ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محمد الیاس گل میں ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی اور سی ای او ہیلتھ بھی ہمراہ تھےڈی جی آرکیالوجی محمد الیاس گل نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈ کا معائنہ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات اور مریضوں کی نگہداشت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے ضلعی ہسپتال میں صفائی ادویات کی فراہمی ہیلتھ سروسز اور ڈاکٹروں کی حاضری سمیت اور دیگر معاملات کی چیکنگ کی انہوں نے ہسپتال کے ویسٹ منیجمنٹ کا بھی معائنہ کیا ڈی جی آرکیالوجی محمد الیاس گل نے اس موقع پر کہا ہیلتھ سیکٹر کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب نے صوبہ بھر میں نہیں ہسپتالوں کی تعمیر اور اور متعدد اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی ہے جس سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بہترین سہولیات کا اضافہ ہوگا بعد ازاں ڈی جی ار کیالوجی محمد الیاس گل نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ریونیو خدمات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کس سینٹر میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کرونا کی تیسری لہر کے بارے میں انہوں نے کہا عوام میں ماسک استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کو بھی یقینی بنایا جائے ڈی جی اور ار کیالوجی محمد الیاس گل نے سینٹر میں موجود عوام سے بات کرتے ہوئے ریونیو سینٹر میں سروسز کے بارے میں بھی معلوم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں