اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودیہ میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ برآمدات کے شعبے کو نظر انداز کرنا ہے۔پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کسی نے زور نہیں لگایا۔ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا۔
برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مزدور طبقے کی مدد کی بجائے پیسے لیے جاتے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی کا سٹاف واپس بلا رہا ہوں۔
سعودی عرب میں ہماری ایمبیسی نے اوورسیز کا خیال نہیں کیا،تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں مثالی سزا دیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کے نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب میں بطورِ پاکستانی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے ریاض پہنچ گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر آئندہ چند روز میں پاکستان کے نئے سفیر کا چارج سنبھال لیں گے۔، نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔
سکری پس منظر سے تعلق رکھنے والے بلاول اکبر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں، ان کی بطور سفیر تعیناتی سے دونوں اسلامی برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کا پس منظر بھی فوج سے ہے، نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔
نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ کوشش ہوگی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم کریں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اپنی مدت ملازمت ختم کرکے ریٹائرمنٹ کے ساتھ 28 اپریل کو پاکستان روانہ ہوئے۔