پشاور:ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن جاری

پشاور( نامہ نگار ) خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 4 ہزار 69 افراد کو کورونا سے بچا کی ویکسین دی گئی۔ محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 11 معمر شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔صوبے میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 91 ہزار 266 افراد کو کورونا سے بچا کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک 27 ہزار 301 ہیلتھ ورکرز اور 10 ہزار 640 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 49 ہزار 321 ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 196 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں