فلپائن میں فوج کی بروقت کارروائی

منیلا: فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار اور اس کے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی فوج نے ابوسیاف کے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملٹری گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے ایک بمبار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔فلپائن فوج اور جنگجووں کے درمیان گھمسان کی جنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔

فلپائن فوج نے جنگجوون کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔فلپائن فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش بمبار مصر کا شہری تھا جس کا نام یوسف ہے اور وہ ایک معروف داعش خاتون ردا محمد محمود کا بیٹا ہے۔ ردا محمد محمود نے بھی دو سال قبل آرمی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں