لودھراں: تراویح پڑھا کر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا

لودھراں (چوہدری ظفر اقبال نمائندہ نوائے جنگ)لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں تراویح پڑھا کر گھر جانیوالے امام مسجد کو نامعلوم افراد نے سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کردیاتھانہ صدر دنیاپور پولیس کے مطابق خدا بخش ولد محمد حنیف قوم بوکا سکنہ 5 ایم عمر پینتالیس سال مسجد سے تراویح پڑھا کر اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ چک 8 ایم کے قریب نامعلوم افراد نے اس کے سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئےپولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دنیاپور ہسپتال منتقل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں