ملتان، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ،6کاروباری مراکز سیل

ملتان: ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاجبکہ6 کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے اور10 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ۔سیل کئے گئے کاروباری مراکز میں ایک ریستوان ،ایک سنوکر کلب،تین جم کلبز اور ایک شاپ شامل ہیں۔

اے سی سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر نیو پشتون ہوٹل کو سیل کیا ۔اے سی سٹی نے انڈور ڈائننگ پر افغان ذائقہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اے سی سٹی نے فوڈ کورٹ اوپن رکھنے پر مال آف ملتان کی انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے ایم ڈی اے چوک کے ایریا میںاایک سنوکر اور3جم کلبز کوسر بمہر کیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 10 بسوں کو تحویل لیا اور بسوں کے مالکان پر22 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں