سرگودھا سمیت ملک بھر میں غیر ملکی سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے اعلان

سرگودھا (نمائندہ نوائے جنگ ) سرگودھا سمیت ملک بھر میں غیر ملکی سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے اعلان کیساتھ مختلف سیاحتی زون قائم کرنے سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی سرگودھا میں وادی سون بہترین تفریح مقام ہے یہاں پر سہولتیں فراہم کرکے سالانہ لاکھوں کا زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ و پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے کئی ممالک میں سیاحت اس ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کررکھا ہے صرف تھوڑی سی توجہ ان مقامات کو مزید خوبصورت بنا سکتی ہے وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں