بھوانہ: خوردونوش اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

بھوانہ (قمر عباس اعوان) بھوانہ خوردونوش اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں تحصیل انتظامیہ خراٹوں کے مزوں میں غریب اپنے بچوں کو کتابوں میں سبزیوں اور فروٹ کی تصویریں دکھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق بھوانہ جامعہ آباد امیں پور نلکا اڈا شیر آباد منگوانہ ہندلانہ اڈا گھگھ چوک درہٹہ کھرلاں پٹھان کوٹ وغیرہ میں خوردونوش اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں تحصیل انتظامیہ خراٹوں کے مزوں میں غریب اپنے بچوں کو کتابوں میں سبزیوں اور فروٹ کی تصویریں دکھانے پر مجبور ہیں اور قمیتں دوگنا زیادہ وصول کی جا رہی ہیں جس سے غریبوں کے بچے آلو اور دال کھانے سے بھی محروم ہو چکے ہیں جبکہ غریب اپنے بچوں کا دل بہلانے کے لیے انہیں کتابوں میں سبزیوں اور فروٹوں کی تصویریں دکھانے پر مجبور ہو گئے ہیں بار ہا بار خبریں شائع ہونے کے باوجود تحصیل انتظامیہ کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی اور نہ ہی انہیں غریب اور کے بچوں کا احساس ہوا ہے غریبوں مسکینوں بیواں اور یتیموں نے وزیر اعلی پنجاب گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈان کا مطالبہ کیا ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے خلاف تحقیقات کر کے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں