خدوم پور پہوڑاں:رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے:عالمگیر

مخدوم پور پہوڑاں(رانا محمد ندیم نمائندہ مخدوم پورنوائے جنگ لاھور)رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ماہ صیام ہمیں صبر کا درس دیتا ہے عالمگیررا۔تفصیلات کے مطابق ممبرپاکستان یوتھ اسمبلی خانیوال ومعروف سیاسی و سماجی شخصیت عالمگیررانے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمتوں کا مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے کو ہےحقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھا جائے رمضان المبارک خیرخواہی, انفرادی واجتماعی اصلاح کا مہینہ ہے ہمیں اپنے ذاتی اور اجتماعی معاملات پر توجہ دینی چاہیے تاجراوردوکانداربھائی بھی اس ماہ مبارک میں رضائے الہی کے حصول کیلئے کوشش کریں ہرشخص اپنی اپنی اصلاح کرےتوصالح اور پاکیزہ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیکی بھلائی اور خیرخواہی کیلئے ہر لمحہ کو غنیمت جانتے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ماہ رمضان ہمیں صبر کا درس دیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں