لاہور:شہر کے چوک بازاروں اور چاروں روڈز بھکاریوں کے نرغے میں

(شیخ قدیر احمد نمائندہ روزنامہ نواے جنگ لاھور/برطانیہ سے) شہر کے چوک بازاروں اور چاروں روڈز بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او گوجرانوالا سے کارروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کامونکے شہر میں بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا اور بددعائیں دینابھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں اس سلسلہ میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چائلڈ بیورو پروٹیکشن اور ڈی پی او گوجرالوالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کامونکے اور اس سے ملحقہ بازاروں بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں