لودھراں(شاہدجہانگیر نمایندہ خصوصی نوائےجنگ )ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہوگاریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد صادق کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے موقع پر کیا۔ریٹائرمنٹ کی تقریب پولیس لائن میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او سید کرار حسین ،ڈی ایس پی صدر سرکل حاکم علی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر عباس،ڈی ایس پی ٹریفک عطیہ ناہید سمیت برانچر ہیڈ شامل ہوئے۔پولیس افسران نے انسپکٹر صادق علی کو پھولوں کے ہار پہنائے اورپولیس ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیںانسپکٹر محمد صادق کی گراں قدر خدمات کوسراہتے ہوئے ڈی پی او سید کرار حسین نے پولیس شیلڈ دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انسپکٹر محمد صادق نے 1981میں بطور کانسٹیبل پولیس میں شمولیت اختیار کی جو مختلف محکمانہ کورسز کے ذریعے انسپکٹر کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے انسپکٹر محمد صادق کو سجی ہوئی گاڑی میں سکواڈ کے ساتھ پولیس لائن سے گھر کے لئے روانہ کیا۔تقریب کے موقع پر ریٹائرڈ انسپکٹر محمد صادق نے کہا کہ محکمے سے ملنے والا پیار ان پر قرض ہے جسے کبھی نہیں اتار سکتا پولیس کی ملازمت بڑی ایمانداری سے اور فرض شناس سے کی ہے میں نے دوران ملازمت اپنے فرائض بڑی ایمانداری سے ادا کئے ہیں اگر ملازمت کے دوران ہم ساتھیوں کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوںآج الحمد اللہ پولیس میں اپنے 39 سالہ مدت ملازمت میں عوام کی خدمت کی ہے
ڈیلی بائٹس
- لڑکیاں فیکٹری ورکر کو اغوا ءکرکے لے گئیں، ساری رات زیادتی کے بعد پھینک کر فرار
- جیل سے رہائی کے بعد ایران کی زومبی انجلینا جولی نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا
- “فحش انڈسٹری میں قدم رکھا تو والد صدمے میں چلے گئے، آج وہی والد میرے منیجر ہیں” اداکارہ
- لڑکی نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی بجائے فحش انڈسٹری جوائن کرلی
- “ایک بار مجھے صرف تھوکنے کے 13 لاکھ روپے ملے” فحش ماڈل کا حیران کن انکشاف
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments