کبیروالا(مظہر حسین نمائندہ نوائے جنگ)گندم کی کٹاءشروع،سرکاری خریداری میں تاخیر،کاشتکاروں کو لوٹنے کے لیے”پھندہ”تیار،فوڈ اھلکاروں اور مڈل مین مافیا کے درمیان مبینہ طور پر معاملات طے پاگئے،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ.تفصیل کے مطابق سردار پور اور نواحی علاقوں میں گندم کی کٹاءکا آغاز ھوچکا ھے جبکہ سرکاری سطح پر خریداری میں تاخیر کی وجہ سے غریب کسان مڈل مینوں کے ھاتھوں لٹنے پر مجبور،وزن،نمی،کاٹ اور دیگر مختلف طریقوں سے غریب کسانوں کو لوٹنے کے لیے فوڈ ڈپارٹمنٹ اور مڈل مینوں نے”پھندہ”تیار کرلیا ھے جس کے لیے پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو فوڈ سنٹرز پر تعینات کردیا گیا ھے اور تمام معاملات مبینہ طور پر طے پاگئے ھیں
،یاد رھے کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ اور مڈل مین مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گندم کا خریداری ھدف پورا ھوتا نظر نہیں آرھا اور اس مرتبہ بھی ملی بھگت کے ذریعے گندم کی بھاری مقدار سمگل ھونے کا خدشہ ھے،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خانیوال نے “کماو پوت”انسپکٹرز کو مبینہ طور پر”خصوصی”ھدائت نامہ جاری کرتے ھوئے ذاتی”ھدف پورا کرنے اور فوڈ سنٹرز پر ان لوڈنگ کے لیے ایک خاص سیاسی شخصیت کے علاوہ کسی اور کی لیبر نہ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ھیں،ذرائع کے مطابق یہ خاص سیاسی شخصیت مبینہ طور پر مزدوروں سے فی بوری کے حساب سے بھتہ وصول کرتی ھے،کاشتکاروں ملک عامر،ملک رمضان،ملک عنصر تھہیم،حاجی جاوید تھہیم،ملک صغیر،ملک فضل،ماسٹر شفیق اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور صوباءوزیر زراعت سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ھوئے کہا ھے کہ لٹے ھوئے غریب کسانوں کو ان کی محنت کا صحیح معاوضہ دلانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔