ملتان : ملتان میں جنات اور چُڑیلیں پکڑنے کے لیے سرنگ کھودنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ واپڈا کالونی میں پولیس نے اہم کارروائی کی جس کے دوران غیر مرئی قوتیں حاصل کرنے کے لیے سرکاری کوارٹرز میں سرنگ کھودنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سرکاری کوارٹر میں بہت گہری سرنگ کھود رہا تھا۔
پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ جنوں اور چڑیلوں کو پکڑنے کے لیے سرنگ کھودنے والے جعلی عامل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سرنگ کی گہرائی دس سے پندرہ فٹ تک تھی۔ پولیس کی زیر حراست ملزم آصف نے کہا کہ میں نے جنات اور چڑیلیں پکڑنے کے لیے سرنگ کھودی تھی۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم آصف سرکاری ملازم ہے، مذکورہ معاملہ واقعی جنات پر قبضے کا ہے یا کچھ اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اہم انکشافات متوقع ہیں۔