سیالکوٹ: خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر نے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کو ( ر ) نامی خاتون نے درخواست دی کی وہ گجرات سے سیالکوٹ مہمان آئی ہوئی تھی کہ اس کو دو افراد محمد عارف اور بوٹا رہائشی بوگڑھا نے ورغلا پھسلا کر بوگڑھا لے گئے اور دونوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے ۔
جس پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی کی نشاندہی پر ایس ایچ او سب انسپکٹر اسد گجر اور لیڈی سب انسپکٹر شہر بانو پر مشتمل پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر مذکورہ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔دونوں گرفتار شدہ افراد نے تفتیش کے دوران لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ افراد کے ڈی این اے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔