پشاور میں نان بائی نے کم عمر شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پشاور : پشاور میں نان بائی نے کم عمر شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں نان بائی نے دوست کی مدد سے اپنے کم عمر ملازم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی۔15 سالہ عثمان نے پولیس کو بتایا کہ میں سمیع اللہ کے ساتھ اس کے نان بائی کی دکان میں شاگرد ہوں۔

سمیع اللہ اسے اپنے ساتھ دوسری دکان کی صفائی کے بہانے لے گیا اور وہاں پر پر دو افراد کی مدد سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران سمیع اللہ نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور عبداللہ ان کی ویڈیو بناتا رہا ہاں۔دونوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ۔مذکورہ بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب بچوں اور خواتین کے ساتھ ذیادتی کیسزکے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں اضلاع کی سطح پر اینٹی ریپ کرئسز سیل تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر اینٹی ریپ کرائسز سیل کا سربراہ ہو گا جو اینٹی ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کمیٹی کے ماتحت کام کریگی ۔ اینٹی ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کے لئے 42اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی کے ماتحت اینٹی ریپ کرائسز سیل زیادتی سے متاثرہ افراد کی معاونت کریگی اینٹی ریپ کرائسز سیل ہر ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بنایا جائے گا ۔

جس میں سپورٹ آفیسر عمل درآمد کمیٹی تعینات کریگی ۔ اینٹی ریپ کرائسز سیل میں متعلقہ ضلع کا ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بھی شامل کردیا جائے گا ۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اینٹی ریپ آرڈیننس عمل درآمد کمیٹی سربراہ ہے جبکہ بیرسٹر عنبرین عباسی سیکرٹری کمیٹی ہو نگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں