چوکی انچارج کی مبینہ ملی بھگت سے اتوار بازار لگا دیا گیا

شیخوپورہ(اعجازالحسن بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر نوائے جنگ) علاقہ بیگم کوٹ پولیس چوکی انچارج سید شفقت سرور کی مبینہ ملی بھگت سے اتوار بازار لگا دیا گیا حیرانی کی بات ہے اس بات سے اے سی فیروزوالا مظہر سرور گجر ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل جان بوجھ کر لاعلم ہے یا بہتی گنگا میں سب ہی ہاتھ دھو رہے ہیں اور اپنا اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں یاد رہے حکومت کی طرف سے ہر طرح کے بازار اور تقریبات پر سخت پابندی ہے اتوار بازار میں شہریوں کی بھیڑ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔اہل علاقہ کا بیگم کوٹ پولیس چوکی انچارج شفقت سرور ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل اور اے سی فیروزوالہ کی نااہلی پر اظہار تشویش اور وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب وزیر قانون آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور اور اعلی احکام سے سختی سے نوٹس کی اپیل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں