کرونا ایس او پیز کی اعلانیہ خلاف ورزی جاری

رینالہ خورد (رائے ندیم نمائندہ روزنامہ نوائے جنگ) تھانہ چوچک کی حدود میں کرونا ایس او پیز کی اعلانیہ خلاف ورزی جاری ایس ایچ او تھانہ چوچک اعجاز حسین بھٹی نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیاتفصیلات کے مطابق۔۔ تھانہ چوچک کی حدود میں کرونا ایس او پیز کی اعلانیہ خلاف ورزی جاری ایس ایچ او تھانہ چوچک اعجاز حسین بھٹی نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چند دن پہلے انتظامیہ نے شیر گڑھ میں عرس مبارک حضرت داد بندگی اور چوچک میں میلہ حضرت سخی سرور اور مرولہ شریف میں میلہ بند کروا دیا گیا جو کہ خوش آئند بات ہے

جہاں حکومت مشینری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے سکول، کالجز، اجتماعات اور شادی ہال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے وہیں ایس ایچ او تھانہ چوچک اعجاز حسین بھٹی نے تھانہ سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ہفتہ بازار لگوا کر حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا انتظامیہ اور متعلقہ ایس ایچ او کی طرف سے خاموشی اختیار کرنا کرونا وائرس کو کھلے عام دعوت دینے (آ بیل مجھے مار) کے مترادف ہے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں