لودھراں پولیس نے 2 روز میں 39 ملزمان گرفتار کر لیے

لودھراں (چوہدری ظفر اقبال نمائندہ نوائے جنگ)ڈی پی او سید کرار حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی کاروائیاں لودھراں پولیس نے 02 روز میں 39 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے 04 کلو 550 گرام چرس 121 لیٹر شراب چالو بھٹی سامان05 پسٹل 30 بور11 گولیاں برآمد اور ماسک کی خلاف ورزی کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کیا گیاتھانہ سٹی نے تاش پر جوا کھلیتے 07 جواریوں کو گرفتارداو پر لگی 5990 روپے برآمد کر لیے تھانہ صدر پولیس نے ملزم رفیق سے 02 کلو 60 گرام چرس، ملزم شہزاد سے 18 لیٹر شراب نیلی بتی خلاف ورزی پر ملزم اختر گرفتار کیا

تھانہ قریشی والا پولیس نے ملزمان جہانگیر اور امین سے پسٹل 30 بور معہ 05 گولیاں جبکہ ملزم خادم سے 30 لیٹر شراب برآمد کی تھانہ گیلے وال پولیس نے تاش پر جوا کھلیتے 04 ملزمان گرفتارداو پر لگی 2550 روپے بھی برآمد کر لییتھانہ صدر کہروڑپکا نے ملزم حاجی سے 01 کلو 220 گرام چرس،ملزمان مبارک اور ابو طاہر سے پسٹل 30 بور ملزم مبارک سے 55 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی سامان برآمد کرلی تھانہ دھنوٹ نے ملزم اظہر سے 18 لیٹر شراب برآمد کی تھانہ سٹی دنیاپور نے تاش پر جوا کھلیتے 03 جواریوں کو گرفتار کیا داو پر لگی 4730 روپے برآمدکیے گئیتھانہ صدد دنیاپور نے ملزم اعظم سے 01 کلو 270 گرام چرس برآمدکر کی تھانہ جلہ آرائیں نے ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اعجاز کو گرفتار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں