پشاور ، خواجہ سراء کو لوٹنے والے دو مسلح ملزمان گرفتار کر لئے

پشاور: خواجہ سراء کو لوٹنے والے دو مسلح ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان نے خواجہ سرا نینا سے موبائل اور ایک لاکھ نوے ہزار روپے چھینے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے ملزمان سے چھینا گیا موبائل فون اور ایک لاکھ نوے ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء وں کے ڈیروں پر آنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور خواجہ سراء کیمونٹی کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور انکو کو درپیش مشکلات کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں