بیروزگاروں کو دوبئی میں مفت بال کٹوانے کی سہولت

دوبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک فلاحی تنظیم نے بیروزگار افراد کو انوکھی پیشکش کی ہے فلاحی تنظیم نے بیروزگار افراد کو کہا ہے کہ اگر وہ بیروزگاری کی وجہ سے اپنے بال نہیں کٹواسکے تو تنظیم کی جانب سے مقررکردہ حجام ان کے مفت میں بال کاٹیں گے. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا کے بعد لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے یا ان کی تنخواہوں میں کمی کر دی گئی جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے.

متحدہ عرب امارات میں بےروزگاری کی وجہ سے لوگوں نے اپنے بہت سے اخراجات گھٹا دیے اگر آپ کو اب تک نوکری نہیں مل سکی اور آپ کے بال بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جنہیں کٹوانے کے لیے آپ کے پاس پیسے نہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں. دبئی میں آپ کو مفت بال کٹوانے کی سہولت مل رہی ہے دبئی میں ایک نائی کی دکان پر رمضان المبارک کے دوران بے روزگاروں کے بال مفت کاٹنے کی پیش کش کر دی گئی ہے. اس نائی کی دکان کے ساتھ ایک فلاحی تنظیم نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بےروزگاروں کو مفت بال کٹوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں