ریاض: سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کی مہم زور پکڑ گئی، اس غیرقانونی کاروبار سے معیشت کو سالانہ 300 ارب ریال کا نقصان ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ماہرین اقتصاد کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار سالانہ کی بنیاد پر ملکی معیشت کو تین سو ارب تک نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ایک اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2021 کے دوران سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں نے 12.06 ارب ریال وطن بھجوائے، یہ رقم پچھلے سال کے اسی دورانیے سے بارہ فیصد زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ غیرقانون کاروبار پر قابو پانے سے سالانہ 300 ارب ریال قومی معیشت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔یہ بھی کہا گیا کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کا کاروبار منی لانڈرنگ، تجارتی ملاوٹ اور منصفانہ مسابقت کے فقدان کا باعث بن رہا ہے، جس پر قابو پانا ضروری ہے۔