اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکول معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ بروز پیر سے اسکولز معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کُھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں موجود اسکولز میں پچاس فیصد بچوں کو بُلانے کی پابندی صرف 28 فروری تک لاگو ہو گی۔
Important announcement. All schools will go back to regular 5 day classes from Monday March 1. Restrictions imposed in some major cities on schools to conduct staggered classes was only till Feb 28.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) February 25, 2021
انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق اُن مخصوص شہروں کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہو گا جہاں کورونا کی وجہ سے 50 فیصد طلبا کو بُلانے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ اللہ کے کرم کی وجہ سے ہم معمول پر واپس آ رہے ہیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کا امکان مسترد کر دیا تھا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے۔ انہوں نے ویکسین کی دستیابی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔
ہم نے کوروناوائرس کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا کر لیا ہے جس سے شہریوں کو مزید سہولت ہو گی۔ واضح رہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان میں اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔تعلیم سے بہت سے چینلجز کا سامنا تھا۔سیاسی ٹویٹر کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ تعلیم پر ٹویٹ کریں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی۔